پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔
پاک بنگلا دیش سیریز کے لیے پانچ رکنی کمنٹری ٹیم میں سابق کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، اطہر علی خان اور معروف تجزیہ کار مائیک ہیزمین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زینب عباس سیریز میں پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔
واضح رہے کہ نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے لیے یہ سیریز پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہوگی۔
اس سے قبل پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔
آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے امور انجام دیں گے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر اور راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔