بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایشیا کپ: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والےایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹو ڈبلیو( وقار، وسیم ) ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا حصہ بن گئے، اس کے علاوہ بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری اور سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر بھی پینل کا حصہ ہونگے۔

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں سری لنکا سے رسل آرنلڈ، بنگلہ دیش سے اطہر علی خان جبکہ نیوزی لینڈ سے اسکاٹ اسٹائرس کمنٹیٹرز پینل میں شامل کئے گئے ہیں۔

ایشیا کپ دو ہزار بائیس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ستائیس اگست سے گیارہ ستمبر تک سری لنکا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جہاں تیسری کوالیفائر ٹیم انہیں جوائن کرے گی جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔

 روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں اٹھائیس اگست کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوںگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں