اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

میکسویل کے بارے میں کمنٹیٹرز کی پیشگوئی 100 فیصد درست ثابت، حیران کن ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خلاف 201 رنز کی تاریخی اننگ کھیلنے والے میکسویل کے بارے میں کمنٹیٹرز کی پیشگوئی 100 فیصد درست ثابت ہو گئی۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر میکسویل کا بلا میدان میں چل رہا تھا اور ان کی کارکردگی پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹرز بھی حیران اور پرجوش تھے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا 91 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکا تھا اور اس کی شکست یقینی دکھائی دیتی تھی۔ تاہم ایسے موقع پر آل راؤنڈر میکسویل کا بلا ایسا گھوما کہ میچ کا نتیجہ آسٹریلیا کے حق میں کر لیا۔

- Advertisement -

میکسویل نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 202 رنز کی پارٹنز شپ قائم کی۔ آسٹریلوی اننگ کا 47 واں اوور جاری تھا۔ مجیب الرحمان پانچویں بال کرانے کے لیے تیار اور سامنے میکسویل کھڑے تھے۔ کینگروز کو جیت کے لیے 5 رنز اور میکسویل کو ڈبل سنچری کے لیے بھی اتنے ہی رنز درکار تھے۔

اس موقع پر کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور موجودہ کمنٹیٹرز رکی پونٹنگ، شین واٹسن اور ایان اسمتھ بھی کمنٹری کر رہے تھے۔ آسٹریلیا کو جیت اور میکسویل کو ڈبل سنچری کے لیے 5 رنز چاہیے تھے۔ اس موقع پر رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کی کہ میکسویل چھکا مار کر آسٹریلیا کو میچ جتوائیں گے اور ساتھ اپنی ڈبل سنچری بھی مکمل کریں گے۔

آئی سی سی نے یہ حیران کن پیشگوئی کی  ویڈیو اپنے انسٹا گرام آفیشل پیج پر بھی جاری کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمنٹری باکس میں سابق چیمپئن کپتان رکی پونٹنگ، شین واٹسن اور ایان کمنٹری کر رہے تھے انہوں نے میکسویل کی مدح سرائی کرتے ہوئے کئی شاندار جملے ادا کر ڈالے۔

ایان نے کہا کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص میسکویل کے قدموں کو دیکھ رہا تھا کہ انہوں نے گیند کو فضا میں اچھال کر سب کو حیران کر دیا کہ یہ کیا ہو گیا لیکن میکسویل نے یہ کر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ یہ نا قابل یقین اور سب سے یادگار منظر ہے کرکٹ کی تاریخ میں شاید ہی کبھی ایسا ہوا ہو۔ کیا جیت ہے۔

اس موقع پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ وہ سالوں تک خود میدان میں کرکٹ کھیلتے رہے اور اب کمنٹری کر رہے ہیں لیکن آج میکسویل نے جیسی با کمال اننگ کھیلی وہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ صرف 128 گیندوں پر نا قابل شکست 201 رنز۔

پونٹنگ نے مزید کہا کہ یہاں ہمیں میکسویل کے پارٹنر پیٹ کمنز کو نہیں فراموش کرنا چاہیے جنہوں نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔ اور 68 گیندوں پر 12 رنز بنا کر اس جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

پونٹنگ نے مزید کہا کہ یہاں ہمیں میکسویل کے پارٹنر پیٹ کمنز کو نہیں فراموش کرنا چاہیے جنہوں نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔ اور 68 گیندوں پر 12 رنز بنا کر اس جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں