اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

کراچی : پی ایس ایل سیون کی تیاریاں جاری، اہم فیصلے کرلیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کمشنرکراچی محمداقبال میمن نے پی ایس ایل میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا شہر کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی محمداقبال میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں پی ایس ایل انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پی ایس ایل میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سیکیورٹی اداروں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تماشائیوں کی تعدادپرغورہورہا ہے۔

کمشنرکراچی محمداقبال میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے کٹ آؤٹس آویزاں کئے جائیں گے۔

اجلاس میں پارکنگ انتظامات، شٹل سروس اور سہولتوں کی فراہمی سمیت انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، جنرل منیجرنیشنل اسٹیڈیم نے بتایا کہ ابھی تماشائیوں کی تعداد سےمتعلق فیصلہ نہیں ہوا، توقع ہے کل این سی اوسی اجلاس میں غور ہوگا۔

ارشدخان کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات کوروناایس اوپیز کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرکئے جا رہے ہیں۔

کمشنرکراچی نے ہدایت کی ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریفک روانی کےخصو صی انتظامات کئےجائیں اور صرف ضروری راستوں کوبندکیاجائے جبکہ اسٹیڈیم کےاطراف اسٹریٹ لائٹس نصب ہوں اور شاہراہیں روشن رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں