کراچی : کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے گراں فروشوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ، شہریوں کو پھل کم استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔
رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے ایسا باہر آیا کہ کسی کے قابو میں ہی نہیں آرہا، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر قابو نہیں پاسکا، عوام ایک ہفتے پھلوں کا استعمال کم کردیں۔
سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرانے والے کمشنر کراچی نے غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے پھلوں کا ایک ہفتے بائیکاٹ کرنے کی حمایت کر دی۔
کمشنرکراچی کا کہنا تھا وہ چھاپے مار کرجیل بھیجتے ہیں، پانچویں دن گراں فروش باہر آجاتے ہیں ، کمشنرکراچی کا کہنا تھا دو کروڑکی آبادی والے شہر میں گراں فروشی پرایک دن میں قابو نہیں پایا جاسکتا، عوام ہی کچھ کریں، افطار میں پھلوں کا استعمال کم کر دیں