جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش، کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی تمام کمپنیوں کے پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ کمیٹی کمپنیوں کے پروپوزل کی تکنیکی جانچ کرےگی، کمیٹی کےچیئرمین ڈپٹی کمشنرایسٹ ہوں گے جبکہ 8رکنی کمیٹی میں ڈی جی ایس بی سی اے،ایس ایس پی ایسٹ، سینئرڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ،ایف ڈبلیواو بھی شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔

یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانےسے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرائے تھے ، جس میں کہا تھا کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

اشتہار میں کہا گیا تھا کہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی، کمپنیاں 3دن میں سفارشات کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں