تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجزکو شکست دیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایمان، اتحاد اور نظم کے ساتھ کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجز کو شکست دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی جدوجہدکی یاد دلاتا ہے ہمیں اپنے آبا و اجداد کوخراج تحسین پیش کرنے کے عزم کا اعادہ کرناہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد اور نظم کےساتھ ہرچیلنج پر قابو پائیں گے، کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجز کو شکست دیں گے۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں اسپیشل کورکمانڈرکانفرنس ہوئی ، کورکمانڈرز نےاپنےاپنےہیڈکواٹرزسےوڈیوکانفرنس کےذریعےشرکت کی۔

اسپیشل کورکمانڈرکانفرنس کاون پوائنٹ ایجنڈا کوروناتھا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم کوکوئی ہرانہیں سکتا، پاک فوج ملک کی خدمت اورحفاظت کرتی رہےگی۔

یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ در حقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

Comments

- Advertisement -