جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کی اسکروٹنی کے لیے کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ تعلیم میں اسکول سربراہوں کی تقرریوں میں بے ضابطگیوں پر سیکریٹری تعلیم  نے اسکروٹنی کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جو غیرقانونی طریقے سے نوکری حاصل کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت سندھ میں تعلیمی سال 2014 کے لیے خواتین اور مرد اسکول سربراہوں کی تقرریوں میں بے ضابطگیوں پر سیکریٹری تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ اس حوالے سے خط چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے خط کے مطابق سال 2014ء میں خواتین و مرد ہیڈ ماسٹرز کی تقرریوں میں بے ضابطگیاں پائی گئیں جس کے تحت متعدد امیدواروں نے حتمی تاریخ کے بعد اپنے کاغذات جمع کرائے تھے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ اسکول سربراہان کی اسامی کے لیے 5086 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی جس میں سے 1080 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی سیکریٹری تعلیم نے بھرتیوں کی اسکروٹنی کے لیے  پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں