جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

ویکیپیڈیا بلاک کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

ویکیپیڈیا بلاک کے معاملے پر وزیراعظم نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیر برائے آئی ٹی ، وزیر قانون و انصاف ، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر تجارت،وزیر برائے مواصلات کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی کسی بھی ماہر ممبر کو شریک کر سکتی ہے یا ماہر سے رائے لے سکتی ہے۔

کمیٹی ویکیپیڈیا کو بلاک کرنے کے پی ٹی اے کے اقدام اور توہین آمیز مواد تک رسائی کو محدود کرنے کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ویکیپیڈیا اور دیگر آن لائن انفارمیشن سائٹس پر پوسٹ کیے گئے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے یا ان تک رسائی کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔

کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ سفارشات کے ساتھ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں