تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس اور سابئر سکیورٹی کی تحقیقات کے لیے 12 رکنی اعلیٰ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہوں گے جبکہ اس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی شامل ہیں۔ کمیٹی تحقیقات اور سفارشات مرتب کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی کی تشکیل کے لیے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آرز بھی بتا دیے گئے، اسٹریٹجک اداروں کے دفاتر کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا، سائبر سکیورٹی بریچ کی تحقیقات میں تمام پہلوؤں کو دیکھا جائے گا۔

وزیراعظم ہاؤس اور دفتر کے سکیورٹی پروٹوکول پر نظرثانی کی جائے گی۔ ہاؤس میں ٹیبلٹس، اسمارٹ فونز اور وائی فائی سمیت الیکٹرانک آلات کو چیک کیا جائے گا۔

سائبر حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی سائبر سکیورٹی سے متعلق بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ نادرا، ایف بی آر اور ریگولیٹری اتھارٹیز کی سائبر سکیورٹی پر اقدامات کیے جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔ کمیٹی میں وزیر قانون، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی اور وزیر مواصلات شامل ہیں جبکہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن، ڈی جی آئی بی اور دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -