ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : گڈو پاور اسٹیشن میں حالیہ خرابی کے باعث ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گڈو پاور اسٹیشن میں حالیہ خرابی کے باعث ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کے معاملے پر پاور ڈویژن نے تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاور ڈویژن کی جانب سے تحقیقات کے لئے دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، کمیٹی کنوینئیر ڈی ایم ڈی این پی سی سی اور ڈاکٹرفیاض چوہدری پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی گڈو پلانٹ کے 500 کے وی سوئچ یارڈ میں دھماکے کی وجوہات اور گدو پاور پلانٹ میں انفراسٹرکچر بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برسوں میں پاور پلانٹ میں خرابیوں کے بعد بہتری کے اقدامات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، کمیٹی 500 کے وی لائنوں کو کنٹرول کرنے کے لئے شنٹ ری ایکٹر کا کے موجودہ سٹیٹس کو بھی دیکھے گی۔

تربیت یافتہ اسٹاف کی کمی کی وجہ سے سوئچ یارڈ میں دھماکہ ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ فوگ کیخلاف مزاحمت کی صلایت رکھنے کے باوجود ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کیوں ہوئیں؟

اس کے علاوہ کمیٹی ٹرپنگ کے باعث بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں