جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

نسلہ ٹاور گرانے کیلئے 2 کمپنیوں کے نام فائنل ، رپورٹ کمشنر کراچی کو جمع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے 2 کمپنیوں کے نام فائنل کرلئے گئے ، کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کراچی کو جمع کرادی، کمشنر اخراجات، مدت اور محفوظ طریقہ کار دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کراچی کو جمع کرادی،ذرائع ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں 2کمپنیوں کو فائنل کیا گیا ہے، ایک کمپنی روایتی اور دوسری کنٹرول بلاسٹ سےعمارت گراسکتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کمشنر کراچی اخراجات، مدت اورمحفوظ طریقہ کار دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے نسلہ ٹاور پر بننے والی تکنیکی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کی تھی ، ڈائریکٹرکے ایم سی بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے رپورٹ میں 4 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، 2 کمپنیوں نے مینوئل جب کے 2 نے کنٹرولڈ بلاسٹ کی تجاویزدیں ، کمیٹی نے سفارشات میں مینوئل طریقے سے گرانے کا کہا ہے۔

بشیر صدیقی نے کہا تھا کہ کس کمپنی کویہ کام دیا جائے گا ، اس کا فیصلہ کمشنرکراچی کریں گے، رپورٹ کی روشنی میں کسی ایک کمپنی کانام فائنل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں