منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسرائیل میں تیسری بار پارلیمانی انتخابات کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے حریف بینی گینٹز اور دیگر صہیونی لیڈر حکومت کی تشکیل کی دوڑسے باہر ہوگئے جس کے بعد کنیسٹ کے تیسری بار انتخابات کے امکانات مزید بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلیو وائٹ’ الائنس نے کنیسٹ کے ارکان کی حکومت سازی کے لیے حمایت کے حصول کی مہم بند کردی ہے جس کے بعد کنیسٹ کے تیسری بار انتخابات کے امکانات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

بلیو وائٹ الائنس نے لیکوڈ پارٹی کے لیے میدان کھلا چھوڑ دیا ہے مگر وہ تنہا حکومت کی تشکیل میں ناکام ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آوی گیڈور لائبرمین کی جماعت اسرائیل بیتنا نے نیتن یاھو کی لیکوڈ پارٹی اور بینی گینٹز کی بلیو، وائٹ میں سے کسی کے ساتھ شراکت اقتدار نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے لیے حکومت کی تشکیل مزید مشکل ہوگئی ہے۔

بلیو وائٹ کو توقع تھی کہ وہ کنیسٹ کے 61 ارکان کی حمایت کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے مگر بینی گینٹز یہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انتہا پسند نیتن یاہو انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں پھر ناکام

خیال رہے کہ رواں سال ہونے والے انتخابات میں لیکود اور سابق آرمی چیف بینی گانتز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کو کم وبیش برابر نشستیں حاصل ہوئی تھی۔

نتین یاہو کی جماعت لیکود کی سربراہی میں اتحاد کو 120 کے ایوان میں 55 نشستیں جبکہ بائیں بازو کے اتحاد کو 56 نشستیں حاصل ہوئی ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں