ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، رواں ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح اعشاریہ 53 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جب کہ 13 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، کھانے کا تیل، پسی ہوئی مرچ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر، پیاز آلو، دالیں، چینی آٹا، انڈے سستے ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں