جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

کامن ویلتھ گیمز، آسٹریلیا نے میڈلز پر قبضہ جمالیا

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے اپنی برتری ثابت کردی، قومی ٹیم تاحال میڈم حاصل کرنے سے محروم ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمزکا دنگل جاری ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔

آسٹریلیا نے ایونٹ کے مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر باون میڈلز اپنے نام کرلئے ہیں، جن میں بائیس گولڈ، تیرہ سلور اور سترہ برانزمیڈلز شامل ہیں۔

- Advertisement -

چونتیس میڈلز کے ساتھ میزبان انگلینڈ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔Australia and South Africa win gold in Rugby Sevens at the Commonwealth  Games - geronaکامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے قومی دستے کی بات کی جائے تو مایوس کن کارکردگی کے سبب ابھی تک میڈل حاصل کرنے سے محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست پر بمسہ معروف نے کیا کہا؟

میگا ایونٹ میں میڈلز کی امیدوں کا محور قرار دئیے جانے والے کھیلوں میں پاکستان کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی۔

قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں دو میچز کھیل کر ابھی تک فتح سے محروم ہے جبکہ ویمنز کرکٹ ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے دونوں میچز میں شکست کھاچکی ہے۔

ہاکی اور کرکٹ میں پاکستان کی اگلے  مرحلے تک رسائی معدوم ہوچکی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں