برمنگھم: برطانیہ میں کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا، میگا ایونٹ میں پاکستانی دستہ ایک سو تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمزکی افتتاحی تقریب میں قومی دستے کا مارچ پاسٹ ہوا، قومی دستے کی قیادت ریسلرانعام بٹ ، خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نےکی۔
افتتاحی تقریب میں پرنس چارلس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،رنگا رنگ تقریب کے آغاز میں برطانوی رائل ایئر فورس کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔
کامن ویلتھ گیمز میں قومی دستہ ایک سو تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں تیراکی، ایتھلیٹکس، پیرا ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، جمناسٹک، ہاکی، جوڈو، اسکواش، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ایونٹ میں پانچ ہزار سے زائد کھلاڑی اور ایتھلیٹس بیس کھیلوں میں مدمقابل آئیں گے, کُل ایک ہزار آٹھ سو پچھہتر میڈلز جیتنے کی جنگ لڑیں گے، ایونٹ کے مقابلے آٹھ اگست تک جاری رہیں گے۔
اولمپک کے بعد عالمی کھیلوں کا دوسرا بڑا اجتماع کامن ویلتھ گیمز میں بہتر سے زیادہ ممالک اور خطوں کے کھلاڑی کثیر نظم و ضبط والے ایونٹ میں شامل ہوئے ہیں۔