برسلز : کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بار کینیڈا کو تین گول سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی، نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے قسم توڑ دی، چار میچز مسلسل ڈرا کرنے کے بعد آخر کار ایک میچ جیت ہی لیا۔
ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستا ن نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کیا، ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی اور آخری کامیابی ہے۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد ارسلان قادر دوسرا مبشرعلی اور تیسرا گول محمد عرفان جونیئر نے کیا،جبکہ کینیڈا کی جانب سے کھیل کا پہلا گول کرک پیٹرک نے کیا۔
اس سے قبل ایونٹ میں کھیلے گئے مسلسل چار میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورملائیشیا کا ہاکی میچ بھی ایک ایک گول سے برابر
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف کھیلے گئے چار میچ ڈرا کئے۔ علاوہ ازیں نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گول سے شکست دی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔