کراچی: وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران آئی جی سندھ کلیم امام کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مراد علی شاہ کو وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو نام دیئے ان میں سے کسی ایک کو آئی جی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیا کیا کہ آئی جی سندھ کے لیے مزید نام نہیں دیں گے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے اہم خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طلبی پر کلیم امام اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم اور آئی جی سندھ کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی تھی۔
’’میرا تبادلہ اتنا آسان نہیں‘‘ وزیراعظم کی طلبی پر کلیم امام اسلام آباد پہنچ گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طلبی پر آئی جی سندھ کلیم امام عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں، گزشتہ روز ملاقات ہوگی، سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کا معاملہ زیر غور آیا، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لئے دئیے گئے ناموں پر اعتراض کیا گیا۔