پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

کمپنی نے اپنے ملازمین پر کاروں، موٹر سائیکلوں کی برسات کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

آج جب دنیا بھر میں کساد بازاری، بیروزگاری کی خبریں عام ہیں ایسے میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو کاروں اور موٹر سائیکلوں کا تحفہ دیا ہے۔

کووڈ 19 سےآنے والے معاشی بحران سے دنیا ابھی مکمل سنبھل نہیں سکی ہے اور تقریباً ہر ملک ہی کسی نہ کسی نوعیت کے معاشی مسائل کا شکار ہے جب کہ مہنگائی کے ساتھ بیروزگاری کا گراف بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

ایسے میں جب دنیا کے مختلف ممالک سے ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے، ڈاؤن سائزنگ کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں وہیں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے ملازمین پر انعام واکرام کی برسات کرتے ہوئے انہیں قیمتی کاروں اور موٹر سائیکلوں کا تحفہ دیا ہے۔

- Advertisement -

انڈین میڈیا کے مطابق چنئی میں ایک کمپنی نے دیوالی کے تہوار پر اپنے ملازمین کو کاروں اور موٹر سائیکلوں کا تحفہ دیا ہے جب کہ شادی کے لیے دی جانے والی امداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کمپنی کے ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم ڈیٹیلنگ سلولیوشنز چنئی میں قائم ایک کمپنی ہے جو 2005 میں شروع ہوئی تھی۔ یہ کمپنی جو اسٹرکچرل اسٹیل ڈیزائن اور ڈیٹیلنگ سروسز فراہم کرتی ہے، نے اپنے ملازمین کو 28 قیمتی کاریں اور 29 موٹر سائیکلیں تحفے میں دی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے ملازمین کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ اس سے زیادہ محنت کر کے پیداواری صلاحیت بڑھانے پر توجہ دیں گے۔

کمپنی کے ایم ڈی سریدھر کنن نے کہا کہ ’ہمیں ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ان کی محنت کا بھی احترام کرنا چاہیے۔ ہمارے ملازمین نے عزم اور لگن کے ساتھ کمپنی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ہمیں ان پر فخر ہے اور کمپنی نے ہر ملازم کو اس کی کارکردگی اور سالوں کی محنت کی بنیاد پر تحفے دینے کی کوشش کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں