تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایکسیڈنٹ شدہ گاڑیاں نئی کہہ کر بیچنا کمپنی کو مہنگا پڑگیا

ریاض : سعودی حکام نے ایکسیڈنٹ شدہ گاڑیاں نئی کہہ کر فروخت کرنے والی کمپنی اور ڈسٹری بیوٹر پر کروڑوں روپے جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت کی جانب سے گاڑیاں بنانے والی کمپنی پر چھ لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس نے چھ پرانی گاڑیاں جو ماضی میں حادثات کا شکار ہوچکی تھی کو نئی کہہ پر فروخت کیا تھا۔

گاڑی خریدنے والے ایک شخص نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس نے دارالحکومت میں کمپنی سے نئی گاڑی خریدی تاہم کچھ روز بعد گاڑی کے دروازے پر نئے رنگ کے کچھ آثار ملے اور تھوڑی سی تحقیق سے پتہ چلا کہ گاڑی پرانی ہے۔

وزارت داخلہ نے شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ اس سے قبل پانچ اور گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں جو حادثات کا شکار ہوئی تھیں۔

وزارت تجارت کی کارروائی پر ریاض کی فوجداری عدالت نے دھوکہ دہی اور گاہکوں کو گمراہ کرنے کے جرم میں چھ لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا۔

Comments

- Advertisement -