تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اب تدفین بھی کاروبار بن گئی، پروفیشنل دفنانے والے مارکیٹ میں‌ دستیاب

قاہرہ : مصر میں مرنے والے افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کےلیے کمپنی کھل گئی، رقم کی ادائیگی کے بعد کمپنی کے ملازمین مرنے والے شخص کفن سے لیکر دفن کے انتظامات کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک مصر میں ایک ایسی کمپنی کام کررہی ہے جو مرنے والوں کی آخری رسومات کا انتظامات کرتی ہے یہاں تک کے مرنے والے کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کرتی ہے۔

کمپنی نے ‘آپ نے زندگی میں ان کی عزت و احترام کیا اور ہم ان کے مرنے کے بعد ان کا اکرام کر رہے ہیں’ کا سلوگن اپنایا گیا ہے۔

کمپنی کے شریک بانی احمد جاب االلہ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی جنازوں کے غسل و کفن اور دفن کے ساتھ ساتھ تعزیتی پروگرامات اور فوت ہونے والے شخص 

کے ایصال ثواب کے لیے نکالے گئے صدقات وخیرات مستحق افراد تک پہنچانے کی بھی انجام دیتی ہے۔

جاب اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کمپنی کھولنے کا خیال 2005 میں آیا تھا اور 7 سال قبل میں نے اپنے دوستوں کے تعاون سے یہ کمپنی قائم کی،جو ابتک 340 مردوں کی تدفین کے انتظامات کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -