12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

برطانیہ میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلوں کو شروع کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: یکم جون سے انگلینڈ میں بند دروازوں کے پیچھے پیشہ ورانہ کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے حکومت نے سرکاری طور پر گرین سگنل دے دیا۔

کرونا وائرس کے باعث ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں تقریبا تین ماہ کے لئے معطل رہیں جس کے نتیجے میں اسپورٹس گورننگ باڈیز طویل عرصے تک کھیلوں کی واپسی کے لیے طریقہ بنانے پر کام کرتی رہیں۔

ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل ثقافت، میڈیا اور اسپورٹس نے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسرز انگلینڈ، پبلک ہیلتھ انگلینڈ، اولمپک، پیرا اولمپک اور پیشہ ورانہ کھیلوں کی گورننگ باڈیز کے طبی نمائندوں کے ساتھ قریبی مشاورت کے بعد آج نئی ‘تین مرحلہ رہنمائی” جاری کر دی جس کے بعد سخت حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ اب پیر سے ڈومیسٹک کھیلوں کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

سکریٹری برائے ڈیجیٹل ثقافت ، میڈیا اور کھیل ، اولیور ڈاؤڈن نے اس اعلان کو "برطانوی کھیل کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انتظار اب ختم ہوچکا ہے اور برطانوی کھیل جلد ہی احتیاطی تدابیر کےساتھ دوبارہ شروع ہو جائیں گے، نئی جاری کردہ رہنمائی کھیلوں کو بند دروازوں کے پیچھے دوبارہ شروع کرنے کا ایک محفوظ فریم ورک مہیا کرتی ہے، اب انفرادی باڈیز پر منحصر ہے کہ وہ ان پروٹوکول کو پورا کرسکتے ہیں یا نہیں اور ان نئی ہدایات کی روشنی میں کب کھیلوں کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ برطانوی کھیلوں کے لیے ایک بڑی اہم پیش رفت ہے اور ہم طبی اور سائنسی ماہرین سے مشاورت کر کے ہر فرد کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں