تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پریش راول کے خلاف تھانے میں شکایت درج

کولکتہ: بھارتی مزاحیہ اداکار اور بی جے پی رہنما پریش راول کے خلاف تھانے میں شکایت درج ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالیوں سے متعلق متنازعہ بیان دے کر پریش راول بری طرح پھنس گئے ہیں، وہ اپنے بیان کی معافی بھی مانگ چکے ہیں لیکن گزشتہ روز بھارتی ریاست کولکتہ کے ایک تھانے میں شکایت درج ہو گئی ہے۔

گجرات میں بی جے پی رہنما پریش راول کی جانب سے گزشتہ دنوں انتخابی تشہیر کے دوران دیے گئے بیان ’’بنگالیوں کے لیے مچھلی پکاؤ گے!‘‘ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ولساڈ میں منگل کو اسمبلی انتخاب کے لیے امیدوار کے حق میں منعقدہ جلسے سے انھوں نے خطاب میں کہا تھا: ’’گیس سلنڈر مہنگے ہیں، لیکن ان کی قیمت کم ہو جائے گی، لوگوں کو روزگار بھی ملے گا، گجرات کے لوگ مہنگائی کو برداشت کر لیں گے، لیکن بغل کے گھر میں روہنگیا مہاجر یا بنگلا دیشی آ جائیں تو گیس سلنڈر کا کیا کریں گے؟ بنگالیوں کے لیے مچھلی پکائیں گے؟‘‘

بیان کے بعد سے پریش راول کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انھوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا کہ ’’یقیناً مچھلی ایشو نہیں ہے کیوں کہ گجراتی مچھلی پکاتے اور کھاتے ہیں، میں واضح کر دوں کہ میرا مطلب غیر قانونی طریقے سے ہندوستان پہنچنے والے بنگلا دیشی اور روہنگیا سے تھا، لیکن پھر بھی اگر میں نے آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے تو معافی مانگتا ہوں۔‘‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے ایک تھانے میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما محمد سلیم نے پریش راول کے خلاف 2 دسمبر کو شکایت درج کرائی ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پریش راول کا تبصرہ اشتعال انگیز تھا اور یہ فساد بھڑکا سکتا ہے، یہ بیان بنگالی اور دیگر طبقات کے درمیان خیر سگالی کو بھی بگاڑ سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پریش راول کے بنگالی مخالف تبصرے سے ملک کے دیگر علاقوں کے لوگوں میں بنگالیوں سے نفرت کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے، مہاجر بنگالیوں کو کئی طرح کی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس سے لگتا ہے کہ ملک میں سبھی بنگالی بنگلہ دیشی یا روہنگیا ہیں، اس لیے پریش راول کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت پر غور کرنے کے بعد کیس درج کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -