تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ پر ایف آئی آر درج

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے خلاف ہندو انتہا پسند میدان میں آگئے اور ایف آئی آر درج کرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں ایک شکایت درج کرائی گئی یے جس میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سمیت 8 فلمی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے۔

مذکورہ شکایت ایڈووکیٹ سدھیر اوجھا نامی شخص نے دائر کی، شکایت کنندہ کا موقف ہے کہ فلم کا گانے ‘بے شرم رنگ’ نے فحاشی پھیلانے کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، گانے میں زغفران رنگ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ اس فلم کے ٹریلر کو یو ٹیوب اور دیگر چینلز کے زریعے ریلیز کیا گیا، انہوں نے فلم پٹھان پر پابندی عائد کرنے اور فلم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بہار کی مقامی عدالت نے شکایت کنندہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اور کیس کی سماعت 3 جنوری کو کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوچکی اور فلم کی ریلیز کے دن سنیما کو جلانے کی دھمکی دی جاچکی ہے۔

ادھر شاہ رخ خان نے بھی جمعرات کی شام کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 میں شرکت کی، فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران اداکار نے سوشل میڈیا پر موجود منفیت کے بارے میں بات کی۔

پٹھان کا ذکر کیے بغیر شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر ٹرولرز کو مخاطب کیا اور منفی سوچ رکھنے والوں کو بھی چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ دنیا چاہے کچھ بھی کرلے یا کہہ لے لیکن سنیما ایسا بیانیہ ہے جو ہمدردی، اتحاد، بھائی چارے کی صلاحیت کو سامنے لاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -