اشتہار

’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی اور فلم کی ریلیز کے دن سنیما کو جلانے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہوتے ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

ایودھیا کے مہنت راجو داس نے دھمکی دیتے ہوئے ناظرین سے کہا کہ جن تھیٹر میں پٹھان دکھائی جائے اسے بھی نذر آتش کردو۔‘

- Advertisement -

انہوں نے اپنے بیان میں شاہ رخ خان پر الزام عائد کیا کہ یہ دونوں لگاتار سناتن مذہب کا مذاق بنا رہے ہیں اور اس کے خلاف سبھی کو آواز اٹھانی چاہیے۔ کس طرح سے ہندو دیوی دیوتاؤں کی بے عزتی کی جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

مہنت راجو داس نے کہا کہ پٹھان فلم میں گانے بے شرم رنگ میں دیپکا کے ذریعے سادھو سنتوں اور ملک کے رنگ بھگوا کو ٹھیس پہنچائی گئی یہ افسوسناک عمل ہے۔”

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلم کے اداکاروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے اس فلم کے ذریعے فحاشی پھیلائی جارہی ہے اور مذہب کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پٹھان آئندہ سال جنوری 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی گزشتہ ماہ فلم کا ٹیزر ریلیز گیا تھا، پٹھان کی ہدایت کاری کے فرائض سدھارتھ آنند نے انجام دیے ہیں، جبکہ شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر جاسوس کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

بالی ووڈ تجزیہ کاروں کی جانب سے فلم کو مثبت ریٹنگ دی گئی ہے اور اسے ہٹ قرار دیا جارہا ہے، یاد رہے کہ کنگ خان کی چار سال بعد بڑے پردے پر پٹھان کے ذریعے واپسی ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں