ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

400 خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والا بھارتی سیاست دان کونسے ملک فرار ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

400 خواتین سے جنسی زیادتی کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے والا بھارتی سیاست دان جرمنی فرار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرجوال ریوانا بھارتی وزیراعظم مودی کی اتحادی جماعت کا رکن اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتا ہے۔

پرجوال ریوانا کی جماعت جنتال دل ریاست کرنآٹک میں بی جے پی کی اتحادی جماعت ہے۔

- Advertisement -

بھارت کے سابق وزیراعظم دیوگوڑا کے بیٹے کو ملازمہ پر جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پرجوال کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی نے پولیس کو زیادتی کی شکایت کی تھی اور لڑکی نے اس کے والد پر بھی جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ پرجوال کے پاس 400 خواتین سے مبینہ زیادتی کی 2800 ویڈیوز تھیں، زیادتی کی ویڈیوز کی 2 ہزار یو ایس بی ریاست کے پارکوں، بسوں اور ٹرینوں سے ملیں جب کہ زیادتی کی ویڈیوز پرجوال ریوانا ہی کے سابق ڈرائیور نے لیک کیں۔

بنگلور کی سابق کونسلر نے بھی پرجوال پر کئی بار زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے کہا کہ یہ جنسی اسکینڈل نہیں اجتماعی زیادتی کا سنگین معاملہ ہے، نریندر مودی نے زیادتی کرنے والے پرجوال ریوانا کا ساتھ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں