اشتہار

تاپسی پنو کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے علاوہ تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی تاپسی پنو بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں اداکارہ کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر قانون ساز اسمبلی مالنی گوڑ کے بیٹے ایکلویہ گوڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایکلویہ گوڑ نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ ایک تقریب کے دوران نہ صرف نامناسب لباس زیب تن کیا بلکہ دیوی لکشمی والا لاکٹ بھی گلے میں پہنا جس سے ہمارے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

- Advertisement -

متعلقہ: تاپسی پنو ڈائیٹشین پر ماہانہ کتنا خرچ کرتی ہیں؟

تاپسی پنو نے کچھ روز قبل لیکمی فیشن ویک میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی تھی۔ تقریب میں انہوں نے سرخ لباس کا انتخاب کیا تھا بلکہ دیوی لکشمی والا زیور پہنا تھا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تقریب کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو پوسٹ کی جو ان کے خلاف مقدمے کا باعث بنی۔

اندور پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اس کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں