پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹیل کی مکمل بندش، اسٹیک ہولڈرز کا شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹیل کے کوک اون بیٹری کو بند کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پاکستان اسٹیل اسٹیک ہولڈز گروپ نے کوک اون بیڑی کو بند پر شدید ردعمل دیا ہے۔ پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین نے وزیر خزانہ، وزیر انڈسٹریز اور پیداوار کو خط لکھ دیا ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کو بھی خط لکھا گیا ہے جب کہ تمام وزرائے اعلی کو بھی خط کی کاپی  بھیجی گئی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان اسٹیل لیبر یونین نے صاف کہا ہے کہ اگر اس فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو عدالت بھی جاسکتے ہیں پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کو بند کرکے اس کی زمین ایکسپورٹ پروسس زون کے استعمال کرنے کو غلط فیصلہ قرار دیا ہے اس فیصلے سے مزید بڑا مالی نقصانات ہوں گے۔

پاکستان اسٹیل کو اس بحران میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا۔ اسٹیل ملز اسٹیک ہولڈز گروپ نے پاکستان اسٹیل کی بحالی کا پلان دیا ہے۔ اب تک پاکستان اسٹیل کی بندش سے 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جب کہ پاکستان اسٹیل  پر واجبات اور  نقصان 700 ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔

پاکستان اسٹیل کی گیس سپلائی کا پریشر جولائی 2015 سے کم کردیا گیا تھا۔ گیس کے بلوں کی واجبات  100 ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔

30 جون 2023 کے آڈٹ رپورٹ کے بعد پاکستان اسٹیل کے اثاثوں کی مالیت 830 ارب روپے کے قریب ہے جب کہ 30 جون 2023 تک پاکستان اسٹیل پر واجبات 335 ارب روپے کے قریب ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں