ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر آزاد کشمیر حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، اس دوران لازمی سروس کے سوا تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تندور، دودھ کی دکان، میڈیکل اسٹورز، ویکسینیشن سینٹرز اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جبکہ سبزی، گوشت، مٹھائی کی دکانیں صبح 6 سے شام 8 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں ہر قسم کی سیاحتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی، تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز، پبلک پارکس، پکنک پوائنٹس مکمل بند ہوں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران سیاحتی مقامات کو جانے والی تمام سڑکیں بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاعی، بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی، صرف مقامی افراد گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے، ریاست میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں