اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ میں آج دوپہر 12سے 3.30بجے تک عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں آج دوپہر بارہ سے ساڑھے تین بجے تک گھر سے نکلنے سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی لگادی اور خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی وارننگ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کے احکامات کے مطابق آج لاک ڈاون مزید سخت ہوگا اور نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج دوپہر بارہ سے ساڑھے تین تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اس دوران کسی کوگھرسے نکلنےکی اجازت نہیں ہوگی، سندھ حکومت کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

اس سلسلے میں حکومت سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ، جس کےمطابق مساجد کھلی ہوں گی مگر صرف مسجد کے خطیب،موذن سمیت پانچ افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، نمازجمعہ سمیت تمام نمازوں کے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائیں گی، لوگ گھرمیں نمازاداکریں۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ نمازجنازہ کی ادائیگی کیلئےمقامی ایس ایچ او سےپیشگی اجازت لینی ہوگی، صرف قریبی عزیزوں کوہی جنازےمیں شرکت کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام کاروبارلاک ڈاؤن کی پابندیوں کےتحت بندرہیں گے تاہم ضروری اشیا کی دکانیں ساڑھے تین بجے سے ساڑھے ساڑھے چھ تک دوبارہ کھولی جا سکیں گی۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کیسزکی تعداد2450 تک پہنچ گئی جبکہ وائرس سےاموات کی تعداد35ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں