بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

مکمل چاند گرہن کب ہوگا اور کہاں دکھائی دے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انسانی آنکھ ایک نایاب فلکیاتی نظارہ دیکھنے والی ہے اور رواں ماہ مکمل چاند گرہن ہوگا جو دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق نے بتایا ہے کہ رواں ماہ جمعہ 14 مارچ کو مکمل چاند گرہن ہوگا تاہم کچھ ممالک میں یہ چاند گرہن جزوی دکھائی دے گا۔

انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرہن چاند کی سطح کے تقریباً 118 فیصد حصے پر محیط ہوگا، اور چاند گرہن کے شروع سے اختتام تک تمام مراحل میں تقریباً 6 گھنٹے اور 3 منٹ لگیں گے۔

جب کہ چاند گرہن کے پہلے حصے کے آغاز سے لے کر آخری جزوی چاند گرہن کے اختتام تک تقریباً 3 گھنٹے 38 منٹ لگیں گے۔

شمالی اور جنوبی امریکا کے علاوہ دو قطبی براعظم میں مکمل چاند گرہن کامشاہدہ کیا جا سکے گا جب کہ چاند گرہن کا کچھ حصہ یورپ، افریقہ آسٹریلیا کے علاوہ مشرقی ایشیا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

البتہ وسطی اور مغربی ایشیا جن میں سعودی عرب، مشرقی افریقہ اور مصر کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں یہ چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے کہ جب زمین گردش کرتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے۔ تاہم سورج گرہن کی طرح چاند گرہن کو کھلی آنکھ سے دیکھنے سے بصارت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں