اسلام آباد : ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے جامع سپورٹ پیکج کا اعلان کردیا گیا، ٹیکس چھوٹ، 3سے10ملین تک شہدا پیکج مالی پیکج میں شامل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے جامع سپورٹ پیکج کا اعلان کردیا گیا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا 7 مختلف ایریاز میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز مستفید ہوسکیں گے جبکہ ٹیکس چھوٹ اور 3 سے 10ملین تک شہدا پیکج مالی پیکج میں شامل ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق ہیلتھ کیئرورکرزکیلئےپی پی ایز،این95ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، کورونا مریضوں کے اسپتالوں میں سیکیورٹی،عملہ مستفید ہوسکے گا، پیمرا میڈیا کیلئے ہیلتھ کیئر ورکرز سے متعلق خصوصی ہدایات دے گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا نجی،سرکاری اسپتالوں میں کریٹیکل کئیر مینجمنٹ کےتحت ٹریننگ ہوگی، ہیلتھ کیئر ورکرز کے انفرادی مسائل کے حل کیلئے ہیلپ لائن قائم کی ، ہیلتھ کیئر ورکرز کے ٹیسٹ ،ادویات کی فراہمی اور علاج ترجیح ہوگی۔
این سی او سی کے مطابق تنخواہ ادائیگی، نجی اسپتالوں کو سود سے پاک قرض کی ادائیگی کی جائے گی ،قومی دنوں پرہیلتھ کیئرورکرز کیلئے ایواڈز اور اعزازات کا بھی اعلان ہوگا۔