کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے برآمد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ایف آئی اے کے حوالے کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ اور دیگرسائبرکرائم میں ملوث ہونے کے معاملے پر سی آئی اے نے ملزم کے گھر سے برآمد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونزایف آئی اے کے حوالے کردیے۔
ایف آئی اے نے کہا کہ سی آئی اے کی جانب سے ملنے والے شواہد اور کیس پراپرٹی کا فرانزک کروا رہے ہیں، فرانزک ہونے کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت ممکن ہوسکے گی۔
یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔
اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اورسائبر کرائم سرکل مشترکہ تفتیش کررہے ہیں، حکام نے بتایا کہ ملزم کے تمام اکاؤنٹس اور پراپرٹیز کو 90 روز کیلئے منجمد کر رہے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے اکاؤنٹس سےجن افراد کیساتھ ڈیلنگ کی انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔