جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

9 مئی کی شرپسندی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان سامنے آگیا،

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نو مئی کی شرپسندی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی اپنے بھائی کی غنڈہ گردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعے کی مذمت کردی۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کی شرپسندی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان سامنے آگیا، شرپسند سعید عالم کے بھائی نے اپنے بھائی کی غنڈہ گردی پر افسوس کا اظہار کیا۔

شرپسند کے بھائی نے کہا کہ میں اس واقعےکی شدیدمذمت کرتا ہوں، یہ جو ہوا ہے صحیح نہیں ہوا، ان کی لیڈرشپ کہتی ہے کہ اپنے علاقوں میں نکلو اور توڑ پھوڑ کرو اور پارٹی اب میرےبھائی کو پوچھ بھی نہیں رہی۔

- Advertisement -

بھائی سعیدعالم کا کہنا تھا کہ یہ اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں، فوج ہماری شان ہےہمارے ملک کی حفاظت کررہی ہے، جو اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ان کو پکڑنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں کوچاہیےکہ توڑپھوڑاوراداروں کےخلاف نعرے بازی نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں