اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی اپوزیشن کو اپنے استعفے کی مشروط پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو اپنے استعفے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن لوٹا ہوا پیسہ واپس کرے استعفیٰ دے دوں گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے دینے کیلئے ہمت و جرات چاہیےجو ان میں نہیں ان میں استعفے دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سےنہ بھاگتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا ملک کا لوٹاہواپیسہ واپس کریں، 31جنوری بھی گزر چکی ہے نہ لانگ مارچ ہوا، نہ عوام اکٹھی ہوئی ،نہ یہ استعفے دےسکے، استعفے دینےکیلئے بھی جرات کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیراعظم دوٹوک کہا کہ میں کل استعفیٰ دیتاہوں اگر یہ لوٹی دولت واپس کر دیں، ایسے لوگ جواین آر او کرکےبھاگے وہ کیسےاستعفے دےسکتےہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔

عمران خان نے وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا وزرا سیکیورٹی کے نام پر سرکاری وسائل کا غیرضروری استعمال نہیں کر سکتے ، وزراکے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟ رپورٹ دی جائے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں