پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کوئی نئی شرط نہ لگائی گئی تو آئی ایم ایف سے معاملات طے ہیں، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہوگئی ہیں ، آئی ایم ایف کوئی اور شرائط نہ لگائے تو معاملات طے ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ن لیگی سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا تھا ، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ شرائط طے کی تھیں کہ گیس،تیل کی قیمتیں عالمی منڈیوں کے مطابق ہوں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے یہ بھی شرط مانی تھی کہ پیٹرولیم لیوی ،سیلز ٹیکس بڑھائیں گے اور آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں تو انھوں نے 10روپے پیٹرول سستا کردیا، انھوں نے آنے والی نئی حکومت کے لئے جال بچھایا ، مارچ میں انھیں شکست نظرئی تو انھوں نے تیل کی قیمت کم کردی، پیٹرول سستا کرنے کی فنڈنگ نہیں کی اورنہ کابینہ لیکرگئے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہوگئی ہیں ، آئی ایم ایف کوئی اور شرائط نہ لگائے تو معاملے طے ہونے جا رہا ہے، ریاست بچ جائے گی تو سیاست بھی بچ جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا آئی ایم ایف کہہ رہا تھا کہ ہمیں اعتماد نہیں ہے،جو معاہدہ کیا جائے اس کی پاسداری کی جائے، پہلے آئی ایم ایف کی شرائط کومان کراس کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان پر ٹیکس لگارہے ہیں جنہیں اللہ نے بے پناہ دولت سے نوازا ہے ، صاحب حیثیت کی نیٹ انکم پر تاریخ میں پہلی بار ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں