ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

نئے اسکول کھولنے والے ہوشیار، کڑی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

نئے نجی اسکول کھولنے والوں کے لیے بڑی خبر ہے کہ اب ان کی رجسٹریشن کے لیے ایک کڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے نئے اسکولوں کی رجسٹریشن اسکول بسوں کی پالیسی سے مشروط کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست کی سماعت کی اور حکم دیا کہ اسکولوں کی رجسٹریشن میں اسکول بسوں کو لازمی قرار دیا جائے۔

- Advertisement -

عدالت نے کہا کہ ہر اسکول کو یہ پالیسی اپنانے کا پابند کیا جائے اور اس کے بغیر نئے اسکولوں کی رجسٹریشن بند کر دی جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ 50 فیصد بچوں کے لیے بسیں شروع کرنے کے حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا اور اس پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔

عدالت نے 30 دسمبر تک متعلقہ حکام کو اس حوالے سے پالیسی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں