اشتہار

کےالیکٹرک کا رات کے اوقات میں سہولت کیمپس کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

کے الیکٹرک نے ماہ رمضان میں رات کے اوقات میں سہولت کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔

کےالیکٹرک صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کرتی ہے۔ ان میں سے نائٹ سہولت کیمپس لگانا ،بجلی چوروں کے خلاف کارروائی اور نادہندگان کے بجلی کے کنکشنز منقطع کرنا شامل ہے۔

کے۔ الیکٹرک نے حال ہی میں گلستان جوہر، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم، کلفٹن اور ایف بی ایریا میں رات کے اوقات میں سہولت کیمپس لگائے، جہاں پاور یوٹیلیٹی کو صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔

- Advertisement -

ان کیمپوں میں صارفین نے کے۔ الیکٹرک کی جانب سے فراہم کردہ مختلف سہولتوں بشمول بجلی کے بل کی آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی اور بل میں رعایت کی سہولت سے استفادہ کیا۔ صارفین نے نئے کنکشنز کے لیے رجسٹریشن کروائی جبکہ ناقص میٹرز کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا۔

کے۔ الیکٹرک نے ماہ رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں 50 سہولت کیمپس لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔کےالیکٹرک نے صارفین کی سہولت کے لیے دسمبر 2022 سے فروری 2023کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 90 کیمپس لگائے۔

کےالیکٹرک آج (31 مارچ) کو گڈاپ، نارتھ کراچی اور اورنگی کے مختلف علاقوں میں نائٹ سہولت کیمپس لگائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں