اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کنڈیکٹر نے مسافر کو لات مار کر نیچے پھینک دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بس کنڈیکٹر نے مسافر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بس سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے (ایس آر ٹی سی) کا ایک بس کنڈکٹ مسافر کو بس سے باہر لات مارتے اور تھپڑ مارتے کے بعد نیچے پھینک دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ بدھ کی شام کو جنوبی کنڑ ضلع کے پٹور تعلقہ کے ایک بس ڈپو میں پیش آیا۔

- Advertisement -

 ویڈیو میں کنڈکٹر مسافر کو تھپڑ مارتا ہوا نظر آ رہا ہے جسے ہی مسافر پچھلے دروازے سے بس سے اتر رہا ہوتا ہے کنڈکٹر اسے لات مارتا ہے جس سے مسافر زمین پر گر جاتا ہے۔

بعدازاں کنڈیکٹر یہ چیک کرتا ہے کہیں مسافر بے ہوش تو نہیں ہوگیا۔

کارپوریشن حکام نے بس کنڈکٹر کے خلاف تادیبی انکوائری جاری کرتے ہوئے اسے ڈیوٹی سے معطل کر دیا ہے۔

کے ایس آر ٹی سی پٹور ڈویژنل کنٹرولر نے کنڈکٹر کا رویے پر معطل کا حکم دیا اور اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی واقعے کے ذمہ دار عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں