اسلام آباد: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کا کہنا ہے کہ اعتماد ہی عدلیہ کی اصل طاقت ہے، عدلیہ کو انتظامی سطح پر بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو خوش آمدید کہتا ہوں، یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اعتماد ہی عدلیہ کی اصل طاقت ہے، عدلیہ کا بھی دیگراداروں کی طرح احتساب ہوتا ہے، عدلیہ کو انتظامی سطح پر بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ رجسٹرار ماتحت عدلیہ میں خوداعتمادی پیدا کرنے کاسبب ہیں، ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو ماتحت عدلیہ کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ رجسٹرارز کا کام ہے کہ ماتحت عدلیہ کو پیغام دیں کہ وہ آزاد ہیں، رجسٹرارز ماتحت عدلیہ کو پیغام دیں کسی کی مداخلت قبول نہ کریں۔