بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کویت اور مصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

چند سال قبل دنیا میں دہشت پھیلانے والی عالمی وبا ایک بار پھر اپنے پنجے پھیلا رہی ہے کویت اور مصر میں بھی اس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق کویتی اور مصری وزارت صحت نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کے پاس کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں تاہم اس حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کویت کے ترجمان عبداللہ السند نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے ویرینٹ کے سامنے آنا غیر متوقع امر نہیں تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ موجودہ سرد موسم میں نظام تنفس کے امراض ابھرتے ہیں جو کہ موسمی ہوتے ہیں اور اس حوالے سے پریشانی کی بات نہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اگر کوئی وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اسے چاہیے کہ احتیاطی طور پر خود کو دوسروں سے الگ رکھے اور مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔

دوسری جانب مصری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ میں مبتلا  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو ’جے این ون ‘ ہے، تاہم اس حوالے سے مریضوں کی حالت بہتر ہے کسی کو اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں