تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دیورانی جٹھانی کا تنازعہ، کمسن بچی پر قیامت ٹوٹ پڑی

ممبئی : سفاک عورت نے اپنی دیورانی کو گھر سے نکالنے کیلئے معصوم بچے کو اپنی بربریت کا نشانہ بنادیا۔ موبائل فون کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کردیا۔

بھارتی شہر ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک عورت نے اپنی دیورانی سے انتقام لینے کیلئے اس کے شیر خوار بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر ایک 15 ماہ کی بچی کی گہری نیند میں ایک خاتون کے ہاتھوں تشدد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، مذکورہ ویڈیو نیا نگر کے بانیگرا اسکول کے قریب عبداللہ ٹاور کے ایک گھر کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جس شیرخوار بچی پر تشدد کیا گیا وہ 23 سالہ عاصمہ فردوس شیخ کی بیٹی ہے جو عبداللہ ٹاور کے مکان نمبر 501 میں رہائش پذیر ہے بچی کو اس کی تائی امی ریشماں زوجہ محمد فیروز مار رہی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ملزمہ ریشماں زوجہ محمد فیروز اپنی دیورانی کو اس گھر سے نکالنے کے لئے یہ گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

متاثرہ بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ خاندانی جھگڑے کا غصہ نکالنے اور مجھے سسرال سے نکالنے کے لئے ملزمہ مختلف طریقوں سے تنگ کرتی ہے۔ تشدد کی ویڈیو بھی اتفاقاً ریکارڈ ہوگئی جس کے بعد معلوم ہوا کہ بچی پر کون اور کیسے تشدد کرتا تھا۔

چودہ ستمبر کی سہ پہر  پریشان ماں عاصمہ اپنے بچے پر نظر رکھنے کے لئے اپنے شوہر کی پینٹ میں اپنا موبائل آن کرکے باتھ روم چلی گئی، جب واپس آکر عاصمہ فردوس شیخ نےموبائل دیکھا تو حیران رہ گئی۔

دراصل گہری نیند میں سوئی ہوئی لڑکی کی ماں جیسے ہی بیت الخلا گئی، جیٹھانی نے بیٹی کو بری طرح زدوکوب کیا اس پورے منظر کو موبائل فون کے کیمرے نے قید کرلیا۔

موبائل کے ذریعہ پکڑی گئی تشدد کی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمہ جٹھانی ریشماں محمد فیروز کے خلاف نیا نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لڑکی کے والدین اور دادا کی جانب سے دی گئی شکایت اور ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر نیا نگر پولیس نے ریشماں محمد فیروز کے خلاف چلڈرن جسٹس ایکٹ 1986 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ملزمہ ریشماں اپنے شوہر محمد فیروز کے ہمراہ گھر چھوڑ کر بھاگ گئی ہے حالانکہ ویڈیو کے ذریعے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -