جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےدرمیان اختلافات میں شدت، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےدرمیان اختلافات میں شدت آگئی ، چیئرمین نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کوغیرملکی پارلیمنٹیرینزکودعوت دینےسے روک دیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ غیرملکی وفودکوکی دعوت دےچکاہوں اورفیصلے پرقائم رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کےدرمیان اختلافات سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی، چیئرمین سینیٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو غیر ملکی پارلیمنٹیرینز کو دعوت دینے سے روک دیا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا۔

صادق سنجرانی نے سلیم مانڈوی والا کو خط میں کہا غیر ملکی وفودکودعوت چیئرمین سینیٹ دےسکتاہے، غیرملکی وفودکوپاکستان آمدکی دعوت صرف قومی مفاد میں دی جاسکتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ غیرملکی پارلیمنٹیرینزکی پاکستان آمدپرخطیررقم خرچ ہوگی، آئندہ غیرملکی وفدکودعوت دینےسےپہلےمجھ سے پوچھنا ہوگا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چیئرمین سینیٹ کو جوابی خط میں کہا آپ کاخط پڑھ کےبہت افسوس ہوا، قوانین میں کہاں لکھا ہے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ غیر ملکی وفد کو دعوت نہیں دےسکتا؟ حیران ہوں کہہ رہے ہیں غیرملکی وفود کا پاکستان آنا قومی مفاد میں نہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی وفودکوکی دعوت دےچکاہوں اورفیصلےپرقائم رہوں گا، میں نےفیصلہ کیاہےتمام تراخراجات خودبرداشت کروں گا، غیرملکی اسپیکرزکی پاکستان آمدملکی مفادمیں تھی، پاکستان میں ایک عرصےسےغیرملکی وفودنہیں آئےتھے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نےخودگوادرکی تقریب میں خطیررقم خرچ کی، صادق سنجرانی نے تقریب میں کتنا پیسہ خرچ کیا، تفصیلات جلد سامنے آنے کا امکان ہے، گوادر میں منعقدہ تقریب پر ضرورت اور اختیارات سے زیادہ پیسہ خرچ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں