تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

’’انگلینڈ کی ’بی‘ ٹیم کو ہرانے پر مبارک ہو‘‘

لندن: سابق انگلش آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے بھارت کی کرکٹ ٹیم پر ایک بار پھر تنقید کردی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’مبارک ہو انڈیا، انگلینڈ بی کو ہرانے کے لیے، واضح رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 317 رنز سے شکست دی۔

کیون پیٹرسن نے رومن ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھدائی ہو انڈیا، انگلینڈ کی بی ٹیم کو ہرانے کے لیے۔‘

انگلش آل راؤنڈر نے اپنی ٹیم کو بی ٹیم کہا تو بھارتی شائقین آگ بگولہ ہوگئے اور کیون پیٹرسن کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔

اس سے قبل کیون پیٹرسن نے چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا تھا۔

واضح رہے کہ آج بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے جس کے بعد چار میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت کے 482 رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے سنچری اور میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں، میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر ایشون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -