تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

’چوہدری شجاعت کو فتح مبارک‘ وفاقی حکومت کی مبارکباد

الیکشن کمیشن کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو ق لیگ کی صدارت پر برقرار رہنے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے انہیں مبارکبا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو ق لیگ کی صدارت پر برقرار رہنے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ان الفاظ کے ساتھ مبارکباد دی ہے کہ ’’چوہدری شجاعت حسین کو فتح مبارک۔‘‘

مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ق لیگ چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی۔ یہ فیصلہ پیغام ہے کہ اب فیصلے ڈسکہ کی دھند میں نہیں بلکہ آئین کے تحت ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جلاؤگھیراؤ، مار دو، اٹھا لو، پھینک دو کی فسطائیت ملک میں مسلط نہیں ہوگی۔ اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

 

واضح رہے کہ ق لیگ کی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال 18 اگست کو اپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کا صدر برقرار رکھا گیا ہے۔

Comments