منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

گورنر سندھ کی نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ آپ دونوں کی تعیناتی سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آپ دونوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ملک کی سلامتی کیلیے اہم کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مذکورہ دونوں اہم عہدوں پر تعیناتیاں کرکے تقرری کی سمری ایوان صدر کو بھیجی تھی۔ صدر مملکت نے شام میں ان سمریوں پر دستخط کردیے تھے۔

آج صبح حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں