شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے مبارک باد پیش کی ہے اور ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیراعطم بورس جانسن نے اپنے خط میں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
- Advertisement -
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے شہباز شریف سے جلد ملاقات کی امید کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین تعلقات گہرے ہیں۔