بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کانگریس نے مودی سرکار کی پول کھول دی

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس نے کسانوں کی بدحالی، بے روزگاری، معاشی تنگی، مہنگائی اور داخلی سیکورٹی کے مسائل پر بیک وقت کئی ریاستوں میں کتابچہ جاری کرکے مودی سرکار کو نااہل قرار دےدیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جانب سے مودی سرکار کی کارکردگی پر کتابچہ جاری کیا گیا ہے جس میں مودی سرکاری ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی، کسانوں کی بد حالی، معاشی تنگی اور داخلی سیکیورٹی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کانگریس حکام کی جانب سے بیک وقت انتخابی ریاستوں اتر پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ کے الگ الگ شہروں میں ’آمدنی نہ ہوئی دوگنی، درد سو گنا‘ عنوان سے کتابچہ جاری کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر یشپال آریہ نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں کسان کی آمدنی دوگنی تو ہوئی نہیں، جب کہ درد 100 گنا بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام میں مہنگائی اور بے روزگاری کو لے کر بہت غصہ ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں عوام اس حکومت کو سبق ضرور سکھائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں