اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی، سینے سے جڑی جڑواں بہنوں کو بچانے کی کوششیں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ادرارہ برائے امراضِ اطفال میں عمر کورٹ سے جڑواں بہنیں لائی گئی ہیں جن کے جسم سینے سے جڑے ہوئے ہیں،جڑواں بہنوں کو بچانے کے لیے ماہرین کی ٹیم بنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر کورٹ کے رہائشی کے گھر جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی تھی،دونوں بچیاں
سینے سے جڑی ہوئی ہیں،جنہیں کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ منتقل کردیا گیاہے،جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بچیوں کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم کے سربراہ اور ماہر سرجن برائے اطفال ڈاکٹر ناصر سلیم سڈل نے بتایا کہ بچیوں کا دل اور جگر سمیت دیگر اعضاء ملے ہوئے ہیں،جس کے باعث کئی پیچیدگیوں کا سامنا ہے،اس لیے بچیوں کو فوری طور پر آپریشن کر کے ذریعے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

تاہم چند دن انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بچیوں کا مشاہدہ جاری رہے گا،جہاں بچیوں کے طبی نمونے لیے جا رہے ہیں،اگر حالات سازگار پائے تو فوری طور پر آپریشن کردیا جائے گا۔

اس موقع پر قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ماہر اطفال ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا تھا کہ ان کے ہسپتال میں رواں سال دھڑسے جڑے ہوئے 10 جڑواں بچے لائے گئے ہیں،تاہم سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث محض 6 ہی کو بہ مشکل بچایا جاسکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں