بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

زیادتی کے مجرموں کی سرعام پھانسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا: فیصل جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی، سخت سزا دینے کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کردیا ایسے درندوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، زیادتی کے مجرموں کی سرعام پھانسی پراتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مجرموں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، تفتیش اور استغاثہ کو مضبوط بنانے کے لیے قانون کی ضرورت ہے، اتفاق رائے کے ذریعے قانون سازی کریں گے۔

زیادتی کیس، مجرموں کیلئے عبرتناک سزائیں تجویز

پوچھے گئے سوال پر فیصل جاوید نے کہ نوازشریف نے 93میں ایون فیلڈ کی پراپرٹیز خریدی تھیں، عمران خان نے نوازشریف کو بے نقاب کیا تو یہ ماننے کو انکاری تھے، انہوں نے کہا ہماری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے، اور اب عوام کے سامنے ساری حقیقت سامنے آگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پاناما آیا تو حسین نواز کہنے لگے الحمدللہ یہ پراپرٹیز ہماری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں